صدر پرنب مکھرجی اور نائب صدر محمد حامد انصاری نے ایسٹر کے موقعہ پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ ایسٹر کے مبارک موقعہ
پر اپنے ہم وطنوں بالخصوص عیسائی بھائی بہنوں کومبارک باد پیش کرتا ہوں اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایسٹر کا یہ مبارک دن انسانیت کے تئیں حضرت مسیح علیہ السلام کی لازوال محبت کو مستقل یاد دلاتا ہے